ابنا: پاکستان؛ عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے 29 اور صوبائی اسمبلی کے 77 حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اے این پی کے پارلیمانی بورڈ کی فہرست کے مطابق پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان این اے سات چارسدہ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کو این اے 9 مردان اور پی کے 23 سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ این اے ون پشاور سے چار مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے حاجی غلام احمد بلور کو ایک بار پھر پارٹی ٹکٹ مل گیا ہے۔ پی کے ون پشاور سے سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور، بشیر بلور شہید کے حلقے پی کے تھری سے ان کے بیٹے ہارون بلور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ سابق وزراء میاں افتخار حسین، عاقل شاہ اور سردار حسین بابک کو بھی پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/ْ242
26 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 403392
پاکستان؛ عوامی نیشنل پارٹی نے آئندہ انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے 29 اور صوبائی اسمبلی کے 77 حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے